107818399 gettyimages 1077013004

صوبہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مربوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سیلابوں کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے صوبہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں تاکہ امدادی کارروائیاں تیز کی جا سکیں اور ان نقصانات کے ازالے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے، این ڈی ایم اے کے چیئرمین اور صوبائی چیف سیکرٹریوں نے وزیراعظم کومون سون کی جاری بارشوں سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور جانی ومالی نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، اجلاس کے شرکاء کوپاک فوج کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال :ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند