download 119

اسلامی تعاون تنظیم مغربی دنیا میں اسلاموفوبیا کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسد قیصر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اسلامی تعاون و تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی دنیا میں اسلاموفوبیا کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں، وہ مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے گی، مذہبی امور کے وزیرنورالحق قادری نے کہا کہ ایک فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھرمیں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد سے مختلف مذاہب کی پیروی کرنے والوں میں صرف نفرت کو ہوا دیں گا۔

مزید پڑھیں:  جلسہ کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا معاملہ ہے،اعظم نذیر تارڑ