news 1591290860 3844

پشاور ایل آر ایچ ہسپتال کے ڈائریکٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک (پشاور): ایل آر ایچ کے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ڈاکٹر خالد مسعود 3 سال اور 6 مہینے تک ایچ ڈی ایل آر ایچ کے عہدے پر فائز رہے، ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا ہے، بھرپور کوشش کی کہ اس صوبے کے مریضوں کی ہر ممکن مدد کروں، ڈاکٹر خالد کی خدمات کو سراہتے ہیں، چیرمین بی او جی سخت حالات میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی خلائی اسٹیشن پر خلائی ملبے سے بچانے کیلئے حفاظتی آلات نصب