news 1533829692 9735

لوئر دیرمیں پولیس پر کورونا وائرس کا خوف ختم نہ ہوا

ویب ڈیسک (لوئر دیر): لوئر دیرمیں پولیس پر کورونا وائرس کا خوف ختم نہ ہوا، حالات معمول پر آنے کے بعد بھی 8 ماہ سے ضلع میں ڈی پی او آفس تیمرگرہ میں معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے کا نام نہیں لے رہی، ضلع بھر میں تمام تر سرگرمیاں شروع ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ پولیس آفس لوئر دیرملاقاتیوں کیلئے بند کردیا، ڈی پی او آفس کی بندش کے ساتھ پولیس لائینز مسجد میں باجماعت نماز پر پابندی بھی جاری، پولیس کی عدم دلچسپی کے سبب امن و امان کی صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے، گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تحصیل میدان میں دہشتگردی اور تخریب کاری کے 4 واقعات رونما ہونے کے باوجود تاحال کسی ذمہ دار کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی، علاقہ تالاش سمیت ضلع بھرمیں چوری کے بڑھتے وارداتوں سے مقامی لوگ پریشانی کا شکار پولیس منظم گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوا،
محکمہ پولیس کی زیر نگرانی موٹر کار لائسنس کا حصول عذاب بن گیا، امیدواروں کو لائسنس کے حصول میں مشکلات کا سامنا پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو سہولیات فراہمی کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط