Screen Shot 2020 08 31 at 1.48.49 PM 1

پشاور میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے امتحانات کے خلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے امتحانات کے خلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ کیا، میڈیکل کے طلبا نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا، طلباء کا فوری طور پر 20 اکتوبر کو ہونے والا پروف ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا، میڈیکل کے طلباء نے کلاس میں مہینہ بھی نہیں گزارا تھا کہ لاک ڈاون نافذ ہوا، میڈیکل طلباء کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز شروع کی گئیں جو میڈیکل کے طلبا سے مذاق تھا، آن لائن کلاسز میں 50 فی صد کورس نہیں پڑھایا گیا، آن لائن کلاسز میں پریکٹیکل بھی نہیں ہوئے بہت سے طلباء کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت بھی نہیں تھی، انٹرنیٹ نہ ہونے سے قبائلی طلباء کوئی کلاس نہ لے سکے، کورونا کی بے چینی میں گھر میں پڑھنا نا ممکن تھا، امتحانات لیٹ کرنے سے ہمیں تیاری کا موقع ملے گا، یونیورسٹیوں کے دیگر امتحانات بھی دسمبر اور جنوری میں ہوں گے، میڈیکل کا امتحان بھی لیٹ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو پولیس ٹریننگ سنٹر میں اہلکار نے خودکشی کرلی