news 1592977704 3606

محکمہ بلدیات نے گریڈ 18 اور 19 کے دو آفیسرز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ویب ڈیسک :محکمہ بلدیات نے گریڈ 18 اور 19 کے دو آفیسرز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، دونوں آفیسرز تحصیل میونسپل آفیسر کے عہدوں پر تعینات تھے، معطل ٹی ایم اوز ٹاون 01 پشاور اور تحصیل کوہاٹ میں تعینات تھے، اعلامیہ کے موقف کے مطابق دونوں آفیسرز عمارتی نقشہ جات کی منظوری میں غفلت کے مرتکب ہوئے۔
معاون بلدیات کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن سیکٹر کے حوالے سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،عمارتی نقشہ جات میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج