14792CD6 CA75 4102 A592 3908A3731E74 cx0 cy61 cw0 w1200 r1

جمرود میں 7 روزہ پولیو مہم 21 ستمبر کو شروع ہوگی

ویب ڈیسک (جمرود): جمرود میں 7 روزہ پولیو مہم 21 ستمبر کو شروع ہوگی، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی، ایڈیشنل اے سی آفتاب خان، پولیو انچارچ نثار ملاگوری، سیکورٹی فورسز حکام، پولیس کے نمائندوں، پولیو کے کمیونیکشن آفیسر سید افضل شینواری اور صحافیوں نے شرکت کی، اجلاس میں 21 ستمبر کو 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی دینے اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ائندہ انسداد پولیو مہم کے لیے 224 ٹیمیں تشکیل دیئے گئے ہیں، جس میں 16 فیکسڈ جبکہ 6 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں، انسداد مہم میں 53500 بچوں کے انسدادِ پولیو مہم کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز