Screen Shot 2020 09 11 at 8.55.11 PM

خانپور اسپل وے کھلنے کے باعث 2 نوجوان پانی میں بہہ گئے

ویب ڈیسک (ہری پور): خانپور اسپل وے کھلنے کے باعث 2 نوجوان پانی میں بہہ گئے, اسپل وے کھلنے کے باعث 25 سالہ مزمل شاہ اور 24 سالہ ارشاد سکنہ کوہاٹ پانی میں بہہ گئے تھے،ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچی اور سرچ اپریشن شروع کیا، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایک گھنٹے کے مشکل ترین آپریشن کے بعد اپنی جانوں پر کھیل کر مزمل شاہ کو بچا لیا جبکہ ارشاد تاحال لاپتہ ہے۔
مزمل اور ارشاد آپس میں دوست تھے اور ترنوا پُل کے نیچے اسپل وے کے پانی میں نہا رہے تھے،اسی اثنا میں اسپل وے کھلنے سے پانی کی تیز موجیں دونوں نوجوانوں کو اپنے ساتھ بہا لے گئیں، مزمل کو ریسکیو1122 نے چٹی کے مقام پر پانی کے بہاؤ سے نکلالا جبکہ ارشاد پانی کے ساتھ بہہ گیا جسکو آخری مرتبہ گڑھی کے مقام پر دیکھا گیا تھا، ریسکیو 1122کی ٹیم کی جانب سے تا حال ارشادکی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج