Screen Shot 2020 09 13 at 11.03.01 AM

کاٹلنگ اہل علاقہ نے چندہ اکٹھا کرکے اپنی مدد اپ کے تحت سڑک کی بحالی کا کام شروع کردیا

 ویب ڈیسک(کاٹلنگ): کاٹلنگ پی کے 48 یونین کونسل شموزئی کے عوام ایم پی اے سے مایوس،اہل علاقہ نے چندہ اکٹھا کرکے اپنی مدد اپ کے تحت سڑک کی بحالی کا کام شروع کردیا۔
علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ تین سو گھروں پر مشتمل گاوًں شوئ بانڈہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل، ایم پی اے نے ووٹ لے کر روڈ تعمیر کرنے کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا، دو سال ہوگٰئے ایم پی اے نے یہاں کا دورہ تک بھی نہیں کیا۔ پورے گاوں نے سڑک تعمیر کرنے پر ایم پی اے ملک شوکت کو ووٹ دیا تھا. کھنڈر نما سڑک کی بحالی کا کام اج اپنی مدد اپ کے تحت شروع کر دیا، ایک ماہ کے اندر سڑک کی مرمت یا تعمیر پر کام شروع نہیں ہوا تو احتجاجی تحریک چلاائینگے.

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید