ویب ڈیسک: اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس, مولانافضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنا دیا گیا،( ن) لیگ کی جانب سے مولانافضل الرحمان کا نام تجویزکیا گیا-
خواجہ سعدرفیق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 2 سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا گیا،ملک میں غربت،بےروزگاری بڑھ گئی ہے،ماؤں،بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں رہیں،حکومت نے عوام کیلئے ایک منصوبہ نہیں بنایا،پہلے چوراوراب ہمیں غدار کہا جارہا ہے، ملکی خدمت کرنے والوں کو بدنام کیا جارہا ہے،ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک میں غربت،بےروزگاری بڑھ گئی ہے.