zahid hafeez chaudhri file photo 1598824100 1217

پاکستانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیارہے- ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کی ہفتہ وار بریفنگ-

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 75 ویں اجلاس میں شرکت کی،پاکستان کی شرکت اقوام متحدہ کے چارٹر پر ہمارے عملدرآمد کی عکاس ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صدرِ مملکت نے کویتی امیر شیخ الصباح کے انتقال پر تعزیت کیلئے کویت کا دورہ کیا،نئے کویتی امیر کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی ۔

ترجمان دفتر خارجہ ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خارجہ نے سعودی عرب ملائیشیا انڈونیشیا کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیر خارجہ نے اماراتی اور ترک وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ ٹیلیفونک رابطوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔ دفاع معاشی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا-

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ائیر چیف کے بیان کہ بھارت چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ کے لئے تیار ہے پر یہ کہونگا کہ یہ بیان بھارتی جنگی جنون کا عکاس ہے ۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا کہ ہندوستان دوطرفہ جنگ کیلئے تیار ہے، گمراہ کن ہے،بھارتی فضائیہ 26 اور 27 فروری کی دو ناکام مہم جوئیوں کو نہ بھولے،پاکستانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا کہ ہندوستان دوطرفہ جنگ کیلئے تیار ہے، گمراہ کن ہے.

مزید پڑھیں:  190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ 26 اور 27 فروری کی دو ناکام مہم جوئیوں کو نہ بھولے،پاکستانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیارہے.

ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ افغان صدر نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفونک رابطے میں دورہ افغانستان کی دعوت دی تھی،وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا.