232285 371429 updates

وزیر اعظم نے موٹر وے ریسٹ ایریاز میں اشیاء کی زائد قیمتوں پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس

ویب ڈیسک (اسلام آباد): موٹر وے ریسٹ ایریاز میں اشیاء کی زائد قیمتوں پر شہریوں کی شکایات ، وزیر اعظم عمران خان کا سیٹزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا، وزیر اعظم موٹر وے ریسٹ ایریاز پر اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتوں پر برہم کردیا، وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کا وزارت مواصلات، این ایچ اے اور آئی جی موٹر وے کو مراسلہ جاری،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

وزیر اعظم آفس کاکہنا تھا کہ ناجائزہ منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، موٹر وے ریسٹ ایریاز پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیم مختص کی جائیں، ٹیمیں موٹر وے ریسٹ ایریاز پر دن اور رات باقاعدگی سے چھاپے ماریں، ٹیمیں ضلعی انتظامیہ سے ضرورت پڑنے پر مدد کسی بھی وقت لے سکتی ہیں، موٹر وے ریسٹ ایریاز پر زائد قیمتوں کے خلاف فوری اور سخت ایکش لیا جائے، موٹر وے ریسٹ ایریاز پر مسافروں اور سیاحوں کی آگاہی کے لیے بینرز آویزاں کیے جائیں، سیٹیزن پورٹل پر شکایات کی آگاہی سے متعلق بھی ریسٹ ایریاز میں اقدامات کیے جائیں، وزیر اعظم آفس کی متعلقہ حکام کو 21 روز میں ابتدائی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت دی، اقدامات کی تکیمل سے پہلے اور بعد کی تقابلی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار