110321717 759512658196828 1729481328087260018 n

زرعی یونیورسٹی میں طالبات کے لئے دوپٹہ یا چادر لینا لازمی لینے کا معاملے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

ویب ڈیسک (پشاور):زرعی یونیورسٹی میں طالبات کے لئے دوپٹہ یا چادر لینا لازمی لینے کا معاملے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کسی نے شرارتا چیف پراکٹرکے جعلی دستخط کے ساتھ اعلامیہ جاری کیا، چیف پراکٹر نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ،
ترجمان ایگری کلچر یونیورسٹی مشتاق بنگش کا کہنا تھا کہ کسی نے چیف پراکٹر کے نام سے جعلی اعلامیہ جاری کیا ہے، جس نے بھی یہ شرارت کی ہے اسکے خلاف کارروائی ضرور ہوگی، کسی کو جامعہ کے ڈریس کوڈ سے اعتراض ہو تو وہ انتظامیہ کو شکایت کرسکتا ہے،
چیف پراکٹر شعیب نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل اعلامیہ کی تحقیقات کی جائے گی، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کی درخواست کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کےلئے ڈیجیٹائزیشن انتہائی ضروری ہے، علی امین گنڈاپور