198071 3928239 updates

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نوکردی گئی۔ وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نوکردی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو کابینہ کمیٹی توانائی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو کمیٹی کے ارکان میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ بحری امور، پیٹرولیم، پاور ڈویژن، ریلویز اور اطلاعات کے وزرا بھی کمیٹی میں شامل ہیں، اس کے علاوہ مشیر خزانہ اور مشیر تجارت بھی کابینہ کمیٹی توانائی کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب