471728 9445422 ECC meeting2 updates

گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من مقرر

ویب ڈیسک (اسلام آباد ): اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کی شرکت، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اہم فیصلے۔ گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من مقرر، گندم کی موجودہ ریلیز پرائس 1475 روپے فی من برقرار، درآمدی گندم کی لاجسٹک اور ڈسٹری بیوشن معاملات دیکھنے کیلئے رابطہ کمیٹی قائم۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ رابطہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے، وفاقی وزیر حماد اظہر، سید فخر امام وقار مسعود اور ڈاکٹر عشرت کمیٹی میں شامل، وفاقی سیکرٹریز اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی کمیٹی میں شامل۔
ای سی سی اجلاس میں پنجاب کو 7 لاکھ ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری۔ فلور ملوں کو 38 ہزار ٹن گندم فراہم کر نے کی بھی منظوری۔ پنجاب 25 ہزار ، سندھ 8 ہزار، کے پی 4 ہزار جبکہ بلوچستان کی فلور ملوں کو ایک ہزار ٹن گندم جاری کی جائیگی۔
عدالتوں سے رجوع نہ کرنے والے پاکستان اسٹیل ملازمین کی پینشن کی مد میں 11 ارب 68 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور۔

مزید پڑھیں:  پاکستان 21 ویں بار آئی اے ای اےبورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب