ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس کے بے معنی بیانات کی مذمت کرتے ہیں، جنرل بپن راوت کے پاکستان متعلق بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جنرل بپن راوت کا پاکستان مخالف بیان انکی سیاسی سوچ اور پاکستان کے حقائق سے ناواقفیت ظاہر کرتا ہے، بپن راوت کی زبان آر ایس ایس بی جے پی کی انتہاء پسند سوچ کو ظاہر کرتی ہے، آر ایس ایس بی جے پی اکھنڈ بھارت اور ہندتوا کے خطرناک منصوبے پر عمل پیرا ہیں، افسوس کی بات ہے کہ یہ ذہنیت اب بھارتی اداروں بشمول فوج میں بھی پائی جاتی ہے، بھارتی چیف آف ڈیفنس کا بیان بھارت کے اندر اور باہر غلط کاموں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، ہندتوا پالیسیوں کی بدولت بھارت میں آئے روز مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور ہجوم کے تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جنرل بپن راوت کو مشورہ ہے کہ پاکستان مخالف بیانات کے بجائے اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر دھیان دیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments