75014f49 b0a8 4c65 aed5 e3674483ff77

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ حملے: 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک (کابل): افغان دارالحکومت کابل میں راکٹ حملوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق راکٹ حملوں میں کابل کے چہل ستون اور ارزان قیمت کے علاقوں کو ہدف بنایا گیا ہے، چند روز قبل افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے، طالبان نے بدخشاں کے ضلع جوروم میں حملہ کیا،

قبل ازیں افغانستان کے صوبہ فریاب میں کار بم دھماکہ میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 20 افراد زخمی ہو گئے تھے، افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ ضلع المار میں پولیس ہیڈ کوراٹر کے باہر کیا گیا، قندھار کے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سپاہی اور سویلین دونوں شامل ہیں، کسی بھی تنظیم نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی، افغانستان کے صوبے تخار میں فضائی حملے سے 12 افراد شہید جبکہ 14 زخمی ہو گئے تھے،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات

فضائی حملہ ضلع بہارک میں مدرسے پرکیا گیا، اس سے قبل افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کے باہر بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 15 افراد شہید ہو گئے تھے،

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کا کنگر پل چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار

افغان میڈیا کے مطابق بھگڈر قونصل خانے کے باہر ویزا کے حصول کے وقت مچی، قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے،

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہید ہونے والے 15 افراد میں سے 11 خواتین ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ بھی شامل ہیں۔