20122018blobid1545320207733 1

پشاورفوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی -نمکو فیکٹری سیل

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پھندو روڈ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے نمکو فیکٹری سیل کر دی ،ڈائریکٹر آپریشنز عظمت اللہ وزیر کے مطابق فیکٹری سے 800 کلو مضر صحت نمکو برآمدکر لیا گیا ، نمکو کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں نمکو کی تیاری میں چائنہ سالٹ اور باسی گھی کا استعمال کیا جارہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نمکو کے اسٹاک کو گندے فرش پر رکھا گیا تھا، بیلچے سے مکس کیا جاتا تھا،فیکٹری پر بھاری جرمانہ عائد، مالک کے خلاف ایف آئی درج کیا جائیگا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے اس حوالے سے کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی، مضر صحت اشیا سے بیماریاں بانٹنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا