Lab

کورونا کے علاج میں معاون دواء ’ریمیڈیزیور‘ کی قیمت میں کمی کردی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دواء ریمیڈیزیورکی قیمت میں کمی کردی، ریمڈیزیورپاوڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت میں 3564 روپے کی کمی کردی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اینٹی وائرل دواء کی قیمت میں کمی کا ایس آر او جاری کردیا۔

ایس آر او کے مطابق ریمڈیزیور 100mgپاوڈر پر مشتمل ایک باول کی قیمت5680 روپے مقرر کیے، ریمڈیزیور 100mg پر مشتمل فی محلول کی قیمت 5680 روپے مقررکیے، وفاقی کابینہ نے27 نومبر کو دواء کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: اسمبلی اجلاس آج ہوگا، بجٹ امور زیر بحث آئینگے

اس سے قبل ریمڈیزیور 100mgپاوڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت میں 9244 روپے مقرر کی تھی، ڈریپ نے 27 اکتوبر کو اس دواء کی قیمت فکس کرکے ایس آر او جاری کیا تھا، ڈریپ کے مطابق ریمڈیزیور کی مقرر شدہ ایم آر پی کے حصول کیلئے دو شرائط ہوں گے،
ڈرگ لیبلنگ و پیکنگ رولز1986 کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی پرنٹ کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی