صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہوا جا رہا ہے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پشاور میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق جبکہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 1489 ہوگئی، ایک دن میں 466مزید نئے کیسز رپورٹ، صوبے میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 53 ہزار 253 افراد متاثر، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 232 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ،ہیٹ ویو کا الرٹ جاری