hospital kyber

کے ٹی ایچ اموات معاملہ:وزیراعلی کے احکامات کے باوجود انکوائری مکمل نہ ہوسکی

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن گیس کی کمی کے باعث 6 اموات کا معاملہ تحال حل نہ ہوسکا۔وزیراعلی کے احکامات کے باوجود انکوائری مکمل نہ ہوسکی،وزیراعلی کی جانب سے مطلوبہ مدت ختم ہوئے 5 دن ہوگئے ہیں۔ہسپتال کےسابق معطل ڈایریکٹرنے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اورانکوائری کمیٹی مستردکردی ہے،معطل ہسپتال ڈائریکٹر نے بورڈ آف گورنرزکو شکایتی مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ یکطرفہ ہے، میرے خلاف سازش کی گئی ہے،کے ٹی ایچ واقعے کی تحقیقات کے لئے مقررکردہ پہلی کمیٹی کا چئیرمین کامیرے ساتھ ذاتی عناداورمعتصبانہ رویہ ہے،انکوائری کمیٹی کا چئیرمین خود جنوری 2019 میں ایک کیس میں میڈٰیکل ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف ہوئے تھے۔جس کیس میں انکوائری کمیٹی کا چئیرمین برطرف ہوئے تھے، اس کمیٹی کا چئیرمین میں تھا۔فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ