2112514 farmersstrikeindiax 1606974594 679 640x480 1

انڈیا کے نئے زرعی قوانین:بھارتی کسانوں کے احتجاج کا 24واں روز

ویب ڈیسک (نئی دہلی )بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں سخت سردی کے باوجود کسانوں کا 3 نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج 24ویں روز بھی جاری ہے۔
26 نومبر سے جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران کم ازکم 25 کسان ہلاک ہوچکے ہیں۔ادھر کانگریس نے 25 کسانوں کی اموات کا ذمہ دار مودی حکومت کو قرار دیدیا۔
بھارتی ریاست ہریانہ کے ڈی جی پولیس نے کہا کہ ایک کسان نے خودکشی کی، 14 کسان سخت سردی اور ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوئے، دیگر 10 کسان مظاہرے کیلئے آتے ہوئے سڑک حادثو ں میں ہلاک ہوئے۔
کسانوں کا کہنا ہے زرعی قوانین کی منسوخی تک گھر واپس نہیں جائیں گے۔رہنما کسان تحریک کا کہنا ہے کہ مودی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے شعبہ زراعت کی نجکاری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ :حماس کے جال میں پھنس کر 4اسرائیلی فوجی ہلاک