.jpg

دنیا کا سب سے طویل ہاتھ سے قرآن مجید تحریر کرنیوالے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی کی گورنر ہاؤس پشاور آمد

ویب ڈیسک (پشاور):دنیا کا سب سے طویل ہاتھ سے قرآن مجید تحریر کرنیوالے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی کی گورنر ہاؤس پشاور آمد، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے 3411 فٹ طویل قرآن مجید اپنے ہاتھ سے تحریر کیا.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

گورنر شاہ فرمان نے پیر امتیاز شاہ نورانی مجددی کے کلام پاک قرآن مجید سے محبت و عقیدت کے اظہار کو سراہا، گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری نے اپنے ہاتھ سے دنیا کا طویل قرآن مجید تحریر کیا جو کہ قابل تحسین ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید

شاہ فرمان نے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی کی ایمان افروز کاوش کو لائق صد ستائش قرار دیتے ہوئے اسکی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعام سے نوازا۔