hg

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا جمعہ کے روز سے شدید احتجاج کی دھمکی

پشاور : پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا عہدیداروں کی پریس بریفنگ،فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعہ کے روز سے شدید احتجاج کی دھمکی دے دی.

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پنجاب حکومت صوبوں کے درمیان نفرتیں پیدا کررہی ہے,گندم کی ترسیل پر پابندی لگانے کا فیصلہ غیر قانونی ہے,گندم یا آٹے کی سمگلنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پھر پابندی کیوں،خیبر پختونخوا کا انحصار شروع سے پنجاب سے آنے والی گندم پر ہے.

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی عدم دستیابی سے صوبے کی فلور ملز بند ہوگئیں ہیں، فلور ملز بندش سے مارکیٹ میں آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے،فلور ملز بند ہونے سے لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں,وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں.

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف