arif alvi 4 768x461 1

چینی عوام اور قیادت کامشکل کی گھڑی میں پاکستان سے تعاون قابل ستائش ہے- صدر ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد : صدر ڈاکٹر عارف علوی سے چین کے پیپلز لبریشن آرمی کے 10 رکنی طبی ماہرین کے وفد کی ملاقات،
پاکستان اور چین کو ادویات بالخصوص متعدی امراض سے متعلق تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،کورونا جیسی وبائی امراض سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی عوام اور قیادت کامشکل کی گھڑی میں پاکستان سے تعاون قابل ستائش ہے، چین کی طرف سے پاکستان کیلئےعطیات اور طبی ماہرین کے تعاون پر شکرگزار ہیں،چینی قیادت کی جانب سے کورونا وبا پر کامیابی سے قابو پانا قابل تعریف ہے.

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

صدر مملکت کو چینی وفد کےسربراہ کی کوروناسے متعلق اقدامات اور حکمت عملی پربریفنگ،وباءپرقابو پانے کا کریڈٹ چینی صدراوروزیراعظم کو جاتا ہے، چینی طبی ماہرین کی پاکستان آمد سے دوطرفہ تعلقات مستحکم ہونگے،وباء سے متعلق اپنے تجربات پاکستانی ماہرین صحت سے شیئر کیے صدر ڈاکٹر عارف علوی