حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

ویب ڈیسک: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے، قومی اسمبلی میں کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولہ طے کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 26 کمیٹیوں کی سربراہی حکومتی اتحاد جبکہ 11 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اپوزیشن کے حصے میں آئیگی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن، کشمیر کمیٹی کا چیئرمین حکومتی اتحاد سے ہوگا ۔ اس کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت قائمہ کمیٹیوں میں 13 اور پی اے سی میں 16 اراکین، کشمیر کمیٹی میں 15، ہاؤس بزنس ایڈوائزی میں 18 ممبران حکومتی اتحاد سے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری