اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی غزہ کے شہر رفح پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ رات ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی افواج کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا جس میں 5 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ کے دیر البلاح اور متعدد مقامات پر گولہ باری کی جس سے علاقے میں‌صف ماتم بچھ گئی۔
واضح رہے کہ7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 34 ہزار 262 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 229 زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اورخواتین کی ہے ۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے خیال کیا جارہا ہے کہ شہدا کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ جاری اعداد و شمار تو وہ ہے جن کی تدفین کی گئی ہے جبکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد تاحال نہیں نکالے جا سکے ہیں اس لئے ان تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے کئی لاشیں ہو سکتی ہیں.
یاد رہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں‌حالیہ ہونیوالی اسرائیلی فضائی حملے کے دوران مزید 5 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں. ۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان