Screen Shot 2020 09 29 at 7.08.00 PM

امیدہےکوروناویکسین جلدتیارہوجائےگی، دنیاکےہرفردکوکوروناویکسین تک آسان رسائی حاصل ہونی چاہیے-وزیراعظم

ویب ڈیسک:کورونا سے متعلق اقوام متحدہ کے زیراہتمام اجلاس، وزیراعظم عمران خان کا کروناسے متعلق اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب

اجلاس سے اپنے ورچوئل خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دنیا پر غیر معمولی اثرات مرتب ہوئے،دنیا اب بھی کورونا سے مکمل محفوظ نہیں ، اس وقت تک کوئی محفوظ نہیں جب تک سب محفوظ نہ ہوں، پاکستان نے کورونا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی، غریب ممالک کورونا سے زیادہ متاثرہوئے.

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی،اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤروکنے میں کامیاب ہوئے،جی 20 کی جانب سے قرضوں میں نرمی پرایک سال کی توسیع کی جائے، امید ہے کورونا ویکسین جلد تیارہو جائے گی، دنیا کے ہرفرد کو کورونا ویکسین تک آسان رسائی حاصل ہونی چاہیے.

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود عوام کیلئے 8 ارب ڈالرکا ریلیف پیکج دیا، ریلیف پیکج کا مقصد غریبوں کی مدد اورمعیشت کو رواں دواں رکھنا تھا.