f8a0f6b1 bacd 4b19 b511 1a08cf8defb0 1

سابق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: سابق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی لاش ڈیفنس کراچی میں کار سے ملی ہے۔

ابتدائی دستیاب اطلاع کے مطابق وہ ڈیفنس فیز 8 میں دو دریا کے قریب کار چلا رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ کار میں ہی انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مظفر حسین عثمانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی مشرف دور کے بااثر جنرل تھے اور کور کمانڈر کراچی کے علاوہ ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔