NCOC 1280x720 1

کوروناایس او پیزکی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف این سی او سی کی جانب سے واٹس ایپ نمبر کا اجراء

ویب ڈیسک(اسلام آباد)این سی او سی نے کورونا حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکایت کے اندراج کے لئے واٹس ایپ نمبر کا اجراء کر دیاہے۔
شہری کوروناحفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف واٹس ایپ نمبر 3336262-0335پر شکایت بھیج سکیں گے۔ این سی او سی کے مطابق ماسک نہ پہننے ،سماجی فاصلہ نہ رکھنے اوردیگر حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کی تصاویر یا ویڈیو زبنا کر واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں۔
شہری اپنی شکایت کے ساتھ علاقے ،شہر،تحصیل اور ضلع کا نام لازمی لکھیں ۔این سی او سی خلاف ورزی کی نوعیت،وقت اور تاریخ لکھنابھی لازمی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز