kazim fm

کرونا لہر: ایس او پیز کے اطلاق،سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنائیں- چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا

ویب ڈیسک: پشاور:چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا ڈاکٹر کاظم نیاز اور آئی جی پولیس ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی زیر صدارت اجلاس۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کی شرکت،ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل پولیس آفیسرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس کے دوران اظھار خیال کرتے ہوے کہا کہ صوبے میں انڈور شادی ہالز پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ اسکا نفاذ یقینی بنائیں، 300 سے زائد افراد کے مجمے پر پابندی عائد کی گئی ہے اس سے زیادہ مجمع نہ ہونے دیں،جس طرح کورونا کے پہلے لہر کے لئے انتظامات کئے گئے تھے اسی طرح دوسری لہر کے لئے بھی انتظامات یقینی بنائیں،ڈویژنل کمشنرز ریسٹورنٹس میں ایس او پیز کے اطلاق پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں، ماسک کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے.

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے متعلقہ اضلاع میں ہسپتالوں کے دورے کریں اور صورتحال کا جائزہ لیں، ہسپتالوں کی استعداد کار سمیت تمام انتظامات اور کنٹیکٹ ٹریسنگ پر کڑی نظر رکھیں،تمام اضلاع کی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی پر بھی کڑی نظر رکھیں۔روزانہ کے حساب سے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں چیک کیا کریں اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنائیں،تمام ڈیژنل کمشنرز اپنے متعلقہ ڈیژنز میں فلور ملز کے دورے کرکے سرکاری کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنائیں،شوگر ملز میں شوگر کرشنگ کے انتظامات پر بھی کڑی نظر رکھیں.

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی

چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ تمام ڈویژن میں قائم سستا بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور سستے داموں اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائی جائیں،

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ ایک مہینے کے دوران 35 لاکھ جرمانے وصول کئے گئے ہیں، 23 ہزار گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا ہے اور 13 ہزار گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہے.