امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تائیوان کے حوالے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود چین کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے چین سے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔
اپنے تین روزہ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن برسوں کی بڑھتی کشیدگی کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان براہ راست اور پائیدار بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری برائے شنگھائی چن جننگ نے بلنکن سے ملاقات میں شہر کے لیے امریکی کاروبار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعاون اور تصادم دونوں صورتوں میں اس کا اثر عوام پر پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو انسانیت کی بھلائی کیلئے ایک قدم آگے آنا ہوگا۔
شنگھائی کا دورہ کرنے والے 14 سالوں میں پہلے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کے خوبصورت علاقوں کے دلفریب مناظر سے بھِی لطف اندوز ہوئے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ دورہ بات چیت کو مضبوط بنانے اور اپنے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے بارے میں ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل