ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا

ویب ڈیسک: الہ آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مدارس پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد بھارتی سپریم کورٹ نے روک دیا۔
یاد رہے کہ الہ آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مدارس پر پابندی لگاتے ہوئے لاکھوں طلبہ کو روایتی سکولوں میں داخلے کی ہدایت کی تھی۔
ہائیکورٹ کی جانب سے مدارس سے متعلق 2004 کا قانون منسوخ کرتے ہوئے کہا گیا کہ دینی مدارس سے متعلق قانون سے آئینی سیکولرازم کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچور، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بینچ نے مدارس پر پابندی کے معاملے پر مرکزی اور اتر پردیش حکومتوں کو نوٹس جاری کیے۔
سپریم کورٹ نے ریماکس دیے کہ الہ آباد ہائیکورٹ کا یہ کہنا ہے کہ مدرسہ بورڈ آئین کے جمہوری اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے یہ درست نہیں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کل بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے