خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی

ویب ڈیسک: روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ اور جاپان کی پیش کردہ خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی۔
یار رہے کہ قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے۔
اجلاس کے دوران روس نے مؤقف اختیار کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے کے حوالے سے بحث کیلئے مناسب پلیٹ فارم نہیں۔
اس دوران روس اور چین کی جانب سے خلا میں کسی بھی نوعیت کے ہتھیار رکھنے پر دائمی پابندی کا مطالبہ بھی کر دیا۔
اقوام متحدہ میں روسی سفیرنے کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار خلا میں لے جانے پر 1967 سے پابندی ہے۔

مزید پڑھیں:  چکدرہ دیر ڈیڑھ سو کلومیٹر مین شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو مشکلات