Screen Shot 2020 11 24 at 5.57.00 PM

کوروناکی دوسری لہرکی شدت خطرناک ہے، مشاورت کے لئے کل سیاسی قائدین کا اجلاس ہو گا- اسد عمر

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس، اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی-

اجلاس میں این سی او سی، وزارت صحت و تعلیم کے حکام شریک ہوئے-

وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا اجلاس کے فیصلوں سے مطلق میڈیا کو بریفنگ

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوروناوباکی دوسری لہرمیں صورتحال خطرناک ہے،باقی ممالک میں بھی دوسری لہرکی شدت زیادہ ہے،11جنوری تک اسکول کھلنےکاامکان ہے،ریسٹورنٹس کےاندرکھانےپینےپرپابندی عائدکی ہے،سکولوں کی بندش کافیصلہ انتہائی مشکل تھا.

اسد عمر نے کہا کہ اسپیکرصاحب نےکل خصوصی کمیٹی کااجلاس بلایاہے،سیاسی قائدین کوبھی دعوت دی گئی ہے،سیاستدانوں کواس صورتحال میں سنجیدگی کامظاہرہ کرناچاہیے،احساس پروگرام کادوسراراوَنڈشروع ہونےجارہاہے.

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا

ڈاکٹرفیصل سلطان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ کوروناوباکےباعث شرح اموات میں اضافہ دیکھاجارہاہے،کوروناکی دوسری لہرکی شدت زیادہ ہے،اسپتالوں میں آکسیجن بیڈزکی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے.