بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بجلی گرانے کی تیاریاں، بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 20 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کا یونٹ مزید مہنگا ہونے کے بارے میں پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گیس پر چلنے والے 22 سستے پاور پلانٹس مارچ میں بند رکھے گئے۔
اس کے علاوہ درآمدی آر ایل این جی پر چلنے والے 9 پلانٹس کارگر رہے جبکہ فرنس آئل سے بھی بجلی پیدا کی گئی۔ مہنگی بجلی کی ایک وجہ ایران سے مہنگی 30 روپے 37 پیسے بجلی درآمد کرنا بھی قرار پایا۔
اس حساب سے دیکھا جائے تو گزشتہ ماہ مارچ میں 7 ارب 75 کروڑ یونٹس بجلی پیدا ہوئی جس پر 72 ارب 76 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔

مزید پڑھیں:  شدید تشدد کا شکار فلسطینی سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید