شدید تشدد کا شکار فلسطینی سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید

ویب ڈیسک: فلسطینی ماہر سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید کے دوران شدید تشدد کے باعث شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہے کہ سرجن عدنان البُرش پر صیہونیوں نے شدید تشدد کیا تھا۔ اس تشدد کے دوران 19 اپریل کو وہ شہید ہو گئے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل افواج نے سرجن عدنان البُرش کو دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سرباز علی خان کا منفرد ریکارڈ، بنا مصنوعی آکسیجن ماونڈ ایورسٹ سر کر لی