.jpg

گندم کی درآمد اور حکومتی اقدامات کے باوجود آٹا ایک بار پھر مہنگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد):گندم کی درآمد اور حکومتی اقدامات کے باوجود آٹا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، ادارہ شماریات
کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 120 روپے تک مہنگا، سندھ کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، حیدرآباد میں آٹے تھیلا 120 روپے تک مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوا، سکھر 60 روپے اور لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا، حیدر آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے، کراچی کے شہری ملک میں دوسرے نمبر پر سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، حیدر آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1400 روپے تک کا ہوگیا، کراچی میں آٹے کا تھیلا 1300 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کانوجوانوں کو بھینس اور مرغیاں پالنے کا مشورہ

سکھر میں آٹے کا تھیلا 1260 روپے کا ہوگیا، لاڑکانہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1140 روپے ہوگئی، ایک ہفتے میں خضدار میں آٹے کا تھیلا 30 روپے تک مہنگا ہوا، خضدار میں آٹے کا تھیلا 1260 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 5 روپے مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے کیسز کی کازلسٹ ملتوی کر دی

پشاور میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک سستا ہوا، پشاور میں آٹے کا تھیلا 1280 روپے کا ہوگیا، کوہٹہ میں آٹے کا تھیلا 310 روپے سستا ہوکر 960 روپے کا ہوگیا، ملک کے باقی بڑے شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔