1414936394 university of peshawar new building   pukhtoogle

پشاوریونیورسٹی کا تعلیمی ادارے کھولنےسےقبل ماسٹرزامتحانات لینےکا فیصلہ

ویب ڈیسک(پشاور) پشاوریونیورسٹی کااعلی تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل ہی ماسٹرزامتحانات لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

کنٹرولرامتحانات کے مطابق کوروناکے باعث معطل ہونے والے ماسٹرز امتحانات13 جنوری 2021 سے دوبارہ شروع ہونگے،جامعہ پشاور کے آفس سے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،دوبارہ تربیت شدہ شیڈول یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

تفصیلات کے مطابق ایم اے،ایم ایس سی، ایل ایل بی، بی ایس ریگولراور پرائیوٹ امتحانات شامل
ہیں تمام طلبہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمدکرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ماسک اور رول نمبر سلپ کے بغیر طلبہ کوامتحانی ہال میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی،امتحانی ہال میں سماجی فاصلہ کے ساتھ ساتھ سینی ٹائزر کی موجودگی لازمی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا، 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا

تمام ملحقہ کالجز میں بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔