rubina khalid 1 3

نالائق حکومت نے خیبر پختون خوا کو 265 ارب کا مقروض بنا دیا۔ روبینہ خالد

ویب ڈیسک (پشاور): رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر روبینہ خالد کا بیان، سینیٹر روبینہ خالد نے بیان میں کہا کہ نالائق ٹولے نے خیبر پختون خوا کو 265 ارب کا مقروض بنا دیا ہے، خیبر پختون خوا کی عوام پوچھتی ہے پیسہ کہاں جا رہا ہے، دل ،جگر اور کینسر کے مریض مفت علاج کیلیئے سندھ جا رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں مریضوں سے اسٹریچر اور ویل چیئر کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے، شبلی فراز کو خیبر پختون خوا کی حالت دیکھ کر شرم نہیں آتی ؟

مزید پڑھیں:  جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو نے رفح پر حملے کا عندیہ دیدیا
مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

سینیٹر روبینہ خالد نے بیان میں مزید کہا کہ صحت کارڈ محصوم عوام سے فراڈ ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ڈسپرین کی گولی تک دستیاب نہیں ہے، نالائق حکومت نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے۔