ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعظم گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت مرغبانی کٹس کی تقسیم کا عمل دوبارہ شروع، محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے چھٹی کے دن گھریلو مرغبانی کٹس کی تقسیم جاری، شہریوں کی بڑی تعداد گھریلو مرغبانی کٹس حاصل کرنے کیلئے پہنچ گئی.
محکمہ لائیو سٹاک کے ضلعی دفتر میں تصدیق کے بعد مرغبانی کٹس کی تقسیم کا عمل جاری، ڈاکٹر محمد عارف کے مطابق کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے مرغبانی پروگرام کو معطل کیا گیا تھا، تقسیم کا عمل تین روز تک جاری رہے گا، فوکل پرسن مرغبانی پروگرام نے کہا کہ تین روز میں مزید ایک ہزار مرغبانی کٹس تقسیم کی جائے گی، پروگرام کے پہلے فیز میں 10 ہزار گھریلو مرغبانی کٹس تقسیم کی جا چکی ہے، نئی رجسٹریشن کا عمل مارچ میں شروع کیا جائے گا۔