779404 5934673 Time to check sale purchase of votes akhbar 1

اوپن بیلٹ ریفرنس: اٹارنی جنرل کا 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کے ملتوی ہونے کا عندیہ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت،اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے دوران سماعت کہا کہ کل تک کیس مکمل نہ کیا گیا تو 3 مارچ کو الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات نہیں کرواسکےگا.

مزید پڑھیں:  تونسہ، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی

انہوں نے کہا کہ صدارتی ریفرنس میں سیاسی جماعتوں کے سوا کسی کے دلائل کا کوئی حق نہیں بنتا، بار کونسلز کا سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، وہ ان کے دلائل سننے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیاں مسترد

سپریم کورٹ نے رضا ربانی، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے وکیل فاروق نائیک، مسلم لیگ ن کے بیرسٹر ظفراللہ اور بار کونسلز کو بدھ کو آدھے آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔