سوات :17 سال بعد سیدو شریف ایئر پورٹ پروازوں کا آج سے آغآز

ویب ڈیسک ( سوات )17 سال بعد سیدو شریف ایئر پورٹ سوات سے پروازوں کا آج سے آغآزکر دیا گیا ۔ایئر پورٹ سے پروازوں کی بحالی سے سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سفری سہولیات میسر ہونگی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سیدوشریف ائیرپورٹ میں پروازوں کی آغاز پر تقریب سے خطاب کرینگے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سیدو شریف ایئر پورٹ سوات سے کمرشل پروازوں کی بحالی کا افتتاح کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ

سوات ائیر پورٹ پر فلائٹ سے آنے والے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لئے ہفتے میں دو دن پرازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے سوات کی فلائٹس کراچی اور لاہور سے آنے والی فلائٹس کے ساتھ کنکٹ ہونگی۔ اس سلسلے میں سوات ائیر پورٹ پر ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلی محمود خان ہونگے۔ وفاقی وزیر مراد سعید اور علاقے کے دیگر منتخب عوامی نمائندے کے بھی شریک ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی