ترک اداکارکا کراچی میں تھیلیسیمیا کےبچوں کیلئےدوسری مرتبہ خون کاعطیہ

ویب ڈیسک (کراچی)مشہورتُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال نے کراچی میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئےخون کاعطیہ دیا۔

کراچی کےایکسپوسینٹر میں تُرک اداکار جلال کو اپنےدرمیان دیکھ کر بچے اور دیگر لوگ بہت خوش ہوئے جبکہ اداکار بھی اس دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ اداکار کی جانب سے حالیہ مہینوں میں یہ دوسری مرتبہ خون کا عطیہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

تُرک اداکار جلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دوسری مرتبہ خون کا عطیہ دے رہا ہوں۔ یہ نہ صرف پاکستان اور ترکی کے تعلقات مضبوط کرے گا بلکہ دوسروں کو بھی خون عطیہ کرنے کے لئےحوصلہ دے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش