2

پشاور:ہائیکورٹ نےکیپٹن(ر) محمد صفدر کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک(پشاور )ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان کی سربراہی میں بینچ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی درخواستِ ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

مزید پڑھیں:  وانا، زیر تعمیر گرلز اکیڈمی میں دھماکہ ، عمارت تباہ

اس سے قبل محمد صفدر کی عدم موجودگی پر فیصلہ 22 اپریل کو مؤخر کردیا گیا تھا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) میاں نواز شریف کے داماد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور فنڈز میں خورد برد کی انکوائری کر رہا ہے۔ نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے۔ تاہم ہائی کورٹ احکامات کی روشنی میں گرفتاری سے 10 روز قبل انہیں آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد صفدر کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ میں شکرانے کے نفل ادا کیے اور کہا کہ ضمانت ملنے پر خوش ہوں۔ فیصلے پر ہائی کورٹ کا شکر گزار ہوں،مدینہ منورہ میں مانگی گئی دعائیں قبول ہوگئیں۔