d 12

وزیر زراعت و لائیو سٹاک خیبرپختونخوا کی زیر صدارت محکمے کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر زراعت و لائیو سٹاک خیبرپختونخوا محب اللہ خان کی زیر صدارت محکمے کے منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس، اجلاس میں سیکرٹری زراعت، چیف پلاننگ آفیسر اور دوسرے اعلی حکام کی شرکت، وزیر اعلی محمود خان کی ہدایات کے مطابق زرعی شعبہ میں کافی اصلاحات لائی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز

خیبر پختونخوا میں سال 2020-21 کے دوران زراعت و لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے مختلف منصوبوں پر اربوں کی لاگت سے کام جاری ہے، تمام منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو مد نظر رکھا جائے، محکموں کے سربراہان کو ہدایت، خیبر پختونخوا کی بنجر اراضی کو زیر کاشت کا لانے کے لئے بہتر منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے