Untitled 1 450

8 مئی سے 16 مئی تک بین الصوبائی، بین الاضلاعی اور اندرون شہر ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی۔محکمہ ٹرانسپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور): عیدالفطر میں آمد و رفت سے متعلق محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کا اعلامیہ جاری، اعلامیہ کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی 2021 تک بین الصوبائی، بین الاضلاعی اور اندرون شہر ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی، پرائیوٹ گاڑیاں، ٹیکسیز اور رکشہ 50 فیصد مسافروں کیساتھ پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا

میڈیکل ایمرجنسی اور مال بردار گاڑیاں بھی پابندی سے مستثنی قرار، 8 مئی سے 16 مئی 2021 تک تمام ٹرمینل اور اڈھے بند ہوں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی