815989 5700583 pia akhbar

پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں سےمتعلق ریفرنس سماعت کےبغیرکارروائی ملتوی

ویبڈیسک (اسلام آباد)پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس کی سماعت 28 جون تک ملتوی کردی گئی،نیب کے گواہوں کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس کی سماعت کی،سابق مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی حاضری سے مستقل استثنا کے باعث پیش نہ ہوئے جبکہسردار مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔نیب ریفرنس میں نامزد 5 ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ ہے

مزید پڑھیں:  پاک سعودی معاشی شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، وزیراعظم
مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔