65465654

خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری، لاکھ 80ہزارسے زائد افراد کا ویکسینین کا عمل مکمل

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری۔ محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر3 لاکھ 80ہزار867 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔4لاکھ 44ہزار217 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق

محکمہ صحت کے مطابق 2لاکھ53 ہزار407 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی،6لاکھ21 ہزار652 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی پہلی خوراک دی گئی ہے،57987ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار

محکمہ صحت کے مطابق 69 ہزار563 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے، پشاور:1لاکھ31 ہزار908 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ۔ پشاور صوبے میں 370 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگائی گئی۔