pia 8

چین سے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک میں جاری کورونا ویکسین کی کمی کی صورتحال، حکومت پاکستان کی ایما پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز 15 لاکھ 50 ہزار ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گئی، پی کے 6852 چین سے صبح 11:30 پر اسلام آباد پہنچی، نصف تعداد اسلام آباد میں آف لوڈ کرنے کے بعد طیارہ دوپہر 01:30 پر کراچی روانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، 75 ہزارکی نفسیاتی حد عبور

نصف ویکسین ڈوز کراچی میں اتاری جائے گی، پی ائی اے 22 جون کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 20 لاکھ مزید ویکسین پاکستان لائے گئے، پی آئی اے اس ریلیف آپریشن کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بس بہت ہوگیا اداروں کو نشانہ بنانا بند کر دیں،فیصل واوڈا